اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں شام دیر گئے ایک زور دار دھماکے سے شہر لرز اٹھا۔ مول گنج تھانہ علاقہ کے مشری بازار علاقہ میں کھڑی دو اسکوٹروں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر خوف و ہراس پھیل گیا۔ زور دار دھماکوں سے کئی قریبی مکانوں کی دیواریں اڑ گئیں۔ ڈی سی پی ایسٹ ستیہ جیت گپتا، کئی پولیس اسٹیشنوں اور بم اسکواڈ کی ٹیم کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے اور بچاؤ اور راحت کاری کا کام شروع کیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوئے۔
وائنٹ پولیس کمشنر (لا اینڈ آرڈر) آشوتوش کمار نے بتایا کہ یہ علاقہ مول گنج پولیس اسٹیشن کے دائرۂ اختیار میں ہے، جو مشری بازار نامی علاقے میں واقع ہے۔ یہاں کھلونوں کی ایک چھوٹی سی دکان ہے۔ دو اسکوٹر وہاں کھڑے تھے، جن کے رجسٹریشن نمبرز موجود تھے۔ ان پر دھماکہ ہوا۔ یہ واقعہ شام 7:15 بجے کے قریب پیش آیا۔ ہم سب جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں۔ فرانزک ٹیم بھی پہنچ گئی ہے اور ضروری شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔ تقریباً چھ افراد زخمی ہوئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ سبھی فی الحال خطرے سے باہر ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ